Skip to main content
Hide any folder from android gallery without app in urdu - بغیر کسی ایپ کے تصاویر اور فولڈر کو چھپا نے کا طریقہ
بغیر کسی ایپ کے تصاویر اور فولڈر کو چھپا نے کا طریقہ
گوگل پلےسٹور پر گیلری میں موجود تصاویر اور فولڈر چھپانے کے لیے بہت سی
ایپس دستیاب ہیں۔ تاہم اگر آپ بغیر کوئی ایپلی کیشن استعمال کیے اپنے
اینڈروئیڈ فون میں تصاویر اور فولڈر چھپانا چاہتے ہیں تو اس کا طریقہ کار
بھی کافی آسان ہے۔
آپ دو مختلف طریقے استعمال کرتے ہوئے اینڈروئیڈ فون کی گیلری میں موجود تصاویر اور فولڈر چھپا سکتے ہیں۔
طریقہ
طریقہ یہ ہے کہ آپ مکمل فولڈر کو ہی نظروں سے چھپا دیں۔
ایسا کرنا کے لیے آپ کوئی بھی فولڈر بنائیں اور اس کے نام سے پہلے ڈاٹ
لگا دیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ فولڈر کا نام کیا رکھ رہے ہیں
لیکن فولڈر چھپانے کے لیے نام سے پہلے ڈاٹ ڈالنا ضروری ہے۔فولڈرکے نام سے
پہلے ڈالا گیا ڈاٹ اینڈروئیڈ کو بتاتا ہے کہ اس فولڈر کو بھول جانا ہے۔
یعنی اس فولڈر میں موجود فائلیں گیلری ، میڈیا پلیئر ، ای میل کلائنٹ اور
آفس ایڈیٹر میں بھی نہیں دکھائی دیں گی لیکن فون میں موجود فائل منیجمنت
سسٹم یا ایپس سے ان فولڈروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
Comments
Post a Comment